فہرست عنوانات
- فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست-اے ٹی ایل
- اے ٹی ایل میں شمولیت
- فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست چیک کریں
- اے ٹی ایل فوائد
فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست-اے ٹی ایل
فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست (ATL) گزشتہ ٹیکس سال کے دوران انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے والوں کا مرکزی آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے۔
ATL اپ ڈیٹ
ATL ہر مالیاتی سال یکم مارچ کو شائع ہوتی ہے اور اگلے مالیاتی سال فروری کی آخری تاریخ تک کارآمد رہتی ہے۔ مثال کے طور پر ٹیکس سال 2020ء کے لیے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست یکم مارچ 2021ء کو شائع ہوئی اور وہ 28 فروری 2022ء تک کارآمد رہے گی۔ اسی طرح ٹیکس سال 2021ء کے لیے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست یکم مارچ 2022ء کو شائع ہوئی اور 28 فروری 2023ء تک کے لیے کارآمد رہے گی۔ ATL فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی فہرست پر ہر سوموار کو اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔